سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ طور پر رواں سال شرح سود کم نہ ہونے، عالمی سطح پر امریکی ڈالر مضبوط ہونے، روسی اور ترکیہ کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے اپنے گولڈ کے ذخائر فروخت کیے جانے سے عالمی بلین اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 149 ڈالر کی بڑی نوعیت کمی سے 4ہزار 156ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار 900روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 38ہزار 036روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 13ہزار 410روپے کی کمی سے 3لاکھ 74ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P