Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی قیادت کو مبارکباد دی۔ 7 جون کو ہونے والے انتخابات کا آج تک مکمل نتیجہ نہیں آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی وزیر اعظم کی پالیسی سے ہٹ کر ہے؟ وزیراعظم نے بڑے دل کے ساتھ مبارکباد دی اور پیپلز پارٹی کی جیت کو تسلیم کیا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ وفاقی وزراء 15 تاریخ کی ڈیڈلائن دے رہے ہیں کہ اس تاریخ کو نتائج تبدیل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے جہاں پارلیمانی پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے کشمیر میں آگ لگائی کہ ہماری گنتی 11 سے شروع ہوگی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، جی بی کے لوگوں کو یقین دلائیں کہ ان کے مینڈیٹ کو تحفظ دیا جائے گا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ وزراء کے بیانات قابل افسوس ہیں، اس سے نقصان ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) اپنے وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے روکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More