امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ایران نے امریکا کو جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے سے مطلع نہیں کیا، پیغامات میں تعطل کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا پھر ایران پر بم گرانا شروع کر دے گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اس وقت کا انتظار کریں گے جب ایران امریکی شرائط پر ڈیل کیلئے تیار ہوگا، ہم خاموش رہیں گے، ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھیں گے۔