Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوئٹہ پھاٹک دھماکا : نقصانات کے سروے کیلئے کمیٹی قائم

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد نقصانات کے تخمینے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سروے کمیٹی قائم کر دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی دھماکے سے متاثر ہونے والی جائیدادوں، گھروں، گاڑیوں اور دیگر املاک کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور مالی تخمینہ تیار کرے گی۔

حکام کے مطابق کمیٹی جائے وقوع کا دورہ کرے گی، متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرے گی اور اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جمع کرائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن پھاٹک پر ہونے والے دھماکے میں 14 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکے کے باعث قریبی آبادی شدید متاثر ہوئی تھی اور متعدد گھروں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More