بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ بھگونت من نےنریندرمودی کا مکروہ چہرہ بےنقاب کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے بھگونت من کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جہاں الیکشن لڑتی ہےوہاں دھنگا، فساد، دھماکےکراتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایک منٹ میں دھماکے کے بعد نام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے جو بھارتیہ جتنا پارٹی کا گجرات والا پرانا ٹریک ریکارڈ ہے۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جتنا پارٹی غلط فہمی دور کر لے، پنجاب سے کوئی نفرت کا بیج نہیں بویا جائےگا، بھارتیہ جنتا پارٹی کا جس پارٹی نے بھی ساتھ دیا ان کی تباہی ہوئی۔
بھگونت من کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کو تمام سہولیات دے رہے ہیں۔