کراچی میں انمول عرف پنکی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ویمن جیل کی سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ یکم جون کو عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ درخواست کیوں دی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل شروع نہیں ہوا اور اس درخواست کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فار ویمن نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی اور قتل کیسز کی رپورٹ مختلف عدالتوں میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنا عوام کے لیے خطرہ ہے، ملزمہ ہائی پروفائل ہے جس کی وجہ سے فزیکلی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب جیل حکام نے ملزمہ کے مقدمات کی تعداد 21 سے 23 کردی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے خلاف جمع کروائی گئی رپورٹ میں غلطیاں تھیں، بغدادی تھانے اور گارڈن تھانے میں درج مقدمات کا اندارج دو دو دفعہ کردیا