Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاک فضائیہ نے نیوی کو ہرا کر نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاک فضائیہ نے 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے 12 سال بعد ایک بار پھر قومی اعزاز حاصل کر لیا، فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں پاک فضائیہ نے پاکستان نیوی کو 1-3 سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز میں پاکستان نیوی نے پہلا سیٹ 16-25 سے اپنے نام کیا، تاہم پاک فضائیہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس 21-25، 21-25 اور 18-25 سے جیت کر کامیابی سمیٹ لی۔

پاک فضائیہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی، سیمی فائنل میں ٹیم نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

18 سے 23 مئی 2026 تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 16 بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے کپتان چیف ٹیکنیشن فہد رضا کو فائنل اور پورے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ چیف ٹیکنیشن آفاق خان کو بہترین آؤٹ سائیڈ ہٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ کامیابی پاک فضائیہ کی اعلیٰ کارکردگی، مضبوط ٹیم ورک اور کھیل کے میدان میں بہترین روایات سے وابستگی کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More