قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ اب ہم اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، پریشر کیسے ہینڈل کرنا ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز اور ورلڈ کپ آ رہا ہے جس کی تیاری مکمل ہے۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ امید ہے آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں، کسی ایک میچ کو نہیں، پورے ورلڈ کپ کو دیکھ رہے ہیں۔