صبا حمید کو پاکستان کی امریش پوری قرار

حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے اپنے مقبول ڈرامے میرے ہمسفر میں اپنی آن سکرین والدہ کا کردار نبھانے والی صبا حمید کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

فرحان سعید نے کہا کہ میرے ہمسفر کی کامیابی کے بعد میں نے صبا حمید کے ہاتھ چومے تھے کیونکہ وہ منفی کردار اس قدر حقیقت کے ساتھ ادا کرتی ہیں کہ ناظرین کردار سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔

ان کے مطابق ہیرو تبھی چمکتا ہے جب ولن مضبوط ہو اور صبا حمید جیسا ولن کا کردار شاید ہی کوئی ادا کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے میں ہانیہ عامر کے کردار ہالہ کو اس کی ساس صبا حمید کی جانب سے دی جانے والی اذیت نے ہی میرے کردار حمزہ کو زیادہ طاقتور اور پسندیدہ بنایا، مداحوں نے حمزہ کی ہالہ کے لیے جدوجہد کو اسی لیے پسند کیا کیونکہ ساس کا کردار بے حد خوفناک اور اثر انگیز تھا۔

فرحان سعید نے یہ بھی بتایا کہ میں ایک بار پھر صبا حمید کے ساتھ نئے ڈرامے میں کام کررہا ہوں، جہاں اداکارہ ایک مرتبہ پھر میرے کردار کو جذباتی طور پر اذیت دیتی نظر آئیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P