Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں ترقیاتی اور طبی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ‘ سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آج کا دن صرف چند ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کا نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کا دن ہے ماضی میں بلوچستان کے عوام شاید یہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ انہیں گھر کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی تاہم آج جدید ٹراما سینٹر، پیپلز ایئر ایمبولینس اور بینظیر ایمبولینس سروس جیسے منصوبے حقیقت بن چکے ہیں جو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور وژن کا عملی ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان کے مکمل شدہ منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق بلوچستان میں تعلیم و صحت اور غریب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے م¶ثر اقدامات کا تسلسل جاری ہے بلوچستان میں 99 بند اسکول فعال ہوچکے ہیں 13 ہزار سے زائد اساتذہ کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں، خصوصاً نصیر آباد ڈویژن میں بحالی کا عمل جاری ہے اور اب تک آٹھ ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے تحت جاری ہے اور صوبائی حکومت اس میں صرف معاونت فراہم کر رہی ہے گو کہ اس منصوبے میں صوبائی حکومت جو کردار چاہتی ہے وہ نہیں پایا اس لئے یہ منصوبہ اس رفتار سے مکمل نہیں کیا جاسکا جو ہماری خواہش تھی تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان جلد مکمل بحالی کی منزل حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں گھروں کی ملکیت فراہم کرنا ہے جس کے حصول کے لیے مزید م¶ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے اور کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی یہ جدید سفری سہولت فراہم کردی گئی ہے ہمارا عزم ہے کہ صوبے کے تمام بڑے شہروں تک اس سروس کو توسیع دی جائے تاکہ عوام کو محفوظ معیاری اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ملک کے دیگر صوبوں سے مختلف ہیں، تاہم یہاں کی اپوزیشن نے جمہوری روایات کے مطابق اپنا کردار ادا کیا ہے جہاں بھی بلوچستان کے وسیع تر مفاد کا معاملہ سامنے آیا حکومت نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی عوامی مفاد کے معاملات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کوئٹہ کے جدید ٹراما سینٹر کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے پہلے ہی دن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے حوالے سے تین بنیادی ترجیحات کے اہداف دئیے تھے پہلی ترجیح صوبے کے مستحق عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی، دوسری تعلیم کے شعبے میں نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا جبکہ تیسری ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی اور بلوچستان کی ہاری خواتین کو گھروں کی ملکیت کے حقوق دینا تھی جن پر پہلی دو ترجیحات پر تیزی سے عمل درآمد ہوا جبکہ تیسرے میں وفاقی منصوبے کے باعث تاخیر ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلسل رہنمائی و حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام دوست اقدامات کا تسلسل جاری رکھے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More