کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-36 قلات سے متعلق اہم محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار میر سعید لانگو کی جانب سے دائر کردہ انتخابی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سابقہ نتائج کو درست قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میر سعید لانگو نے انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج کو چیلنج کیا تھا اور دوبارہ جائزے کا مطالبہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن میں گزشتہ کئی روز سے جاری سماعت کے دوران دونوں فریقین کے وکلا نے تفصیلی دلائل دیے۔ میر ضیا اللہ لانگو کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ نادر چھلگری نے قانونی نکات پیش کیے، جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے درخواست گزار کے اعتراضات کو ناکافی قرار دے کر خارج کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی پر اٹھنے والے سوالات دم توڑ گئے ہیں اور ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس فیصلے سے صوبائی وزیر داخلہ کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ دوسری جانب درخواست گزار کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Trending
- 75 سالوں سے وفاق نے بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہے ‘نوابزادہ خالد مگسی
- وزیراعلی سرفراز بگٹی کے ساتھ مل کر پانچ سالہ عوامی ایجنڈا مکمل کریں گے، بلاول بھٹو
- نوکنڈی ‘ کوئٹہ تفتان روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار
- گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگرکے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
- حب میں معمولی تنازعے پرفائرنگ سے دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی
- بلوچستان میں ترقیاتی اور طبی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ‘ سرفراز بگٹی
- رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی کے سابق ڈی سی کوئٹہ پر سنگین الزامات
- بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا، تربت اور لسبیلہ میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا
- پی بی 36 قلات میں میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی برقرار
- لورالائی ‘شہر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز
You might also like