Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں ممکنہ مون سون بارشوں کی تیاری شروع کر دی گئیں

کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں کی تیاری، جنگلات میں آگ اور گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے جامع ہنگامی منصوبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون سیزن، اربن فلڈنگ، ممکنہ سیلابی صورتحال اور جنگلاتی آگ سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ رواں سال کے مون سون سیزن سے قبل تمام تیاریاں تیز کی جائیں تاکہ شدید بارشوں، شہری سیلاب اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے م¶ثر طور پر نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں حفاظتی اور انتظامی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ بروقت منصوبہ بندی، م¶ثر رابطہ کاری اور عوامی آگاہی کے ذریعے ممکنہ نقصانات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے شہری سطح پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کی صورتحال کے مطابق حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔چیف سیکرٹری نے شیرانی، موسیٰ خیل اور ژوب جیسے اضلاع میں حالیہ برسوں کے دوران پیش آنے والے جنگلاتی آگ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے پیشگی انتظامات کو مزید م¶ثر بنایا جائے۔ اس سلسلے میں آگ کے پھیلا¶ کو روکنے کے لیے خندقیں کھودنے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آگ کے لیے ایندھن کم ہو اور اس کی پیش قدمی روکی جا سکے۔ انہوں نے ہیٹ ویو پلان بھی فعال کرنے کی ہدایت دی تاکہ شدید گرمی کے دوران فوری اور م¶ثر ردِعمل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی اور ضلعی اداروں کو موسمی صورتحال کے مطابق مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے درخشاں، مکران اور نصیرآباد بیلٹس میں گرمی کی شدت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے گرمی کی لہر کے دوران اسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے موسمیاتی تبدیلیوں اور حالیہ ہیٹ ویو الرٹس کے تناظر میں عوامی آگاہی مہم تیز کرنے پر بھی زور دیا، تاکہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر م¶ثر انداز میں عمل کر سکیں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، سیکرٹری جنگلات عمران گچکی، سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمٰن بلوچ، سیکرٹری اسکولز لعل جان جعفر، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ عسکر خان، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More