Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 9 اشیاء سستی اور 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارۂ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ 22.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح آٹا 4.94 فیصد، ڈیزل 3.76 فیصد اور پیٹرول 3.73 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کی قیمت میں 2.98 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آلو، دودھ، دہی اور چینی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

دوسری جانب بعض اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔

اس ایک ہفتے کے دوران چکن 6.34 فیصد سستی ہوئی، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 3.83 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 2.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More