Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

شام کے صدر نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا

شام کے صدر احمد الشرع نے کو کئی اعلیٰ سرکاری عہدوں پر ردوبدل کیا ہے جس میں اپنے بھائی کو بھی ایک اہم عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا صنعا کی رپورٹس کے مطابق احمد الشرع کے بھائی مہر الشرع پر اقربا پروری کے الزامات لگائے گئے تھے۔ مہر الشارع دمشق میں صدارت کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

پچھلے سال ان کی ابتدائی تقرری نے شام کے سابق صدر بشار الاسد اور ان کے والد اور پیشرو حافظ الاسد کے دور کے طریقوں کے ساتھ مماثلت پیدا کرلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ایک حکم نامے میں صدر نے عبدالرحمٰن بدرالدین العامہ کو، جو پہلے صوبہ حمص کے گورنر تھے، کو اپنے بھائی کی جگہ مقرر کیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مہر الشرع اب کون سی پوزیشن سنھبالیں گے۔ وہ ایک معالج ہیں جو اس سے قبل شام کے عبوری وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More