Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

این ڈی ایم اے کا حالیہ موسم گرما گزشتہ سال سے زیادہ شدید ہونے کا انتباہ

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے رواں سال گرمی گزشتہ برس سے زیادہ پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

 

مئی کےپہلےہفتے میں گرمی کا پہلا اسپیل تومحض ٹریلرتھا،ملک میں گرمی کی شدید لہرچند روز بعد آئے گی،این ڈی ایم اےکی جانب سےہیٹ ویو الرٹ جاری کردیاگیا۔

 

این ڈی ایم اے کے مطابق مئی اور جون میں بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے،شہریوں کو ہوشیارکردیاکہ مئی اور جون میں ٹیمپریچر، نصف سنچری بھی مکمل کر سکتا ہے۔

 

نمائندہ این ڈی ایم اے زہراحسن کاکہنا ہےکہ سینٹرل پنجاب ،ساؤتھ پنجاب اس کےعلاوہ بلوچستان کے کچھ مقامات ہیں اورسندھ کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت کافی زیادہ رہے گا،ٹیمپریچر میں شدت ہوگی جس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کا درجہ حرارت بھی بڑھے گا

 

این ڈی ایم اے نے آنے والے دنوں میں ہیٹ ویو سے خبردار ہی نہیں کیا،گرمی کا مقابلہ کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کی تیاری میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہیٹ ویو الرٹ جاری کرنے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے بروقت ضروری انتظامات کر لیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More