Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

نائب وزیراعظم کی امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست کردی۔

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ پاکستانی اور ایرانی بحری جہازوں کو واپس بھیجنے کی کوششوں میں تعاون کی درخواست کی۔ اسحاق ڈار نے کہا جہازوں پر 11 پاکستانی اور 20 ایرانی سوار ہیں۔ امریکی تحویل میں موجود جہاز سنگاپور کے قریب ہیں۔

 

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کا معاملے پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ایرانی شہریوں کی محفوظ واپسی میں ہرممکن سہولت فراہم کرے گا۔

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سنگاپور کے تعاون اور حمایت کو سراہا ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان کا امریکی حکام اور دیگر فریقین سے مسلسل رابطہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More