اسپائیڈر مین فلموں میں پیٹر پارکر کا کردار ادا کرنے والے معروف برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ نے شراب چھوڑنے کے فیصلے کو ’یادگار قدم‘ قرار دے دیا اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی۔
ٹام ہالینڈ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2022ء میں شراب پینا چھوڑ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہرت کی وجہ سے زندگی میں مسلسل تناؤ آتا رہتا ہے، اداکار ہونا اور بڑے اسٹیج پر زندگی گزارنا بہت مشکل ہو سکتا ہے اور شراب اس مشکل کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ شراب نوشی چھوڑنے کے بعد میرا اعتماد بحال ہوا اور جذباتی استحکام آیا۔
شراب نوشی چھوڑنے کے بعد سے ٹام ہالینڈ کا کیریئر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
وہ جلد ہی فلم ’دی اوڈیسی، اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ اور ’ایونجرز: ڈومس ڈے‘ میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔