Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر فائرنگ سے 9 افراد شہید ہوئے، فہرست جاری

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے افغان طالبان کی جانب سے باجوڑ کی سول آبادی پر فائرنگ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی۔

فہرست کے مطابق افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر فائرنگ سے 9 افراد شہید ہوئے جن میں 3 عورتیں اور 6 معصوم بچے شامل ہیں۔

مارچ اور اپریل 2026 کے دوران افغانستان کی جانب سے باجوڑ کے مختلف سرحدی علاقوں، بالخصوص ماموند اور سلارزئی میں مارٹر گولے فائر کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مکمل ناموں کے ساتھ فہرست کا جاری کرنا ، باجوڑ میں افغان طالبان کے فائر سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کسی ابہام کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔

ہر واقعے کے بعد ان عورتوں اور بچوں کی مقامی افراد کی جانب سے جاری کردہ تصاویر پہلے ہی موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More