ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ میں شرکت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ میں شرکت

پاکستانی شوبز کی مقبول ترین شخصیت ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، جب ہانیہ عامر نے امریکا میں عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں شرکت کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر نے خود کو ہجوم کی نظروں سے بچانے کے لیے سرخ رنگ کا ماسک اور کیپ پہن رکھی تھی، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔

 

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس ماسک پر مبینہ طور پر ’’عاصم علی‘‘ بھی درج تھا، جس نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا۔

 

کنسرٹ کے دوران ہانیہ کو عاصم اظہر کے گانوں پر جھومتے، گنگناتے اور بھرپور انداز میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا، جبکہ ایک موقع پر عاصم اظہر نے اسٹیج سے جھک کر ان سے خصوصی انداز میں ہاتھ بھی ملایا، جس کے بعد حاضرین کے شور اور سوشل میڈیا قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.