پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا حالیہ دورہ بھی نہایت مفید رہا ہے، آج پیوٹن سے ملاقات میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات جنگی صورتحال پر تبادلہ خیال کا ایک اہم موقع ہوگی، دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان قریبی مشاورت کو جاری رکھنے کے لیے ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اس وقت انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.