پاکستان نے ثالثی میں بہت اہم کردارادا کیا،مذاکراتی عمل میں کئی نئی پیشرفت ہوئی ہیں، ایرانی وزیرخارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے ثالثی میں بہت اہم کردارادا کیا،مذاکراتی عمل میں کئی نئی پیشرفت ہوئی ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا پاکستان نے ثالثی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے،مذاکراتی عمل میں کئی نئی پیشرفت ہوئی ہیں۔

 

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےروس میں میڈیا سےگفتگومیں کہاپاکستان نےثالثی میں بہت اہم کردار ادا کیا،مذاکراتی عمل میں کئی نئی پیشرفت ہوئی ہیں، تازہ ترین پیشرفت پرمشاورت ضروری تھی اس لیے دوبارہ پاکستان گیا۔

 

مزید کہا امریکا کے غیرضروری مطالبات گزشتہ مذاکرات کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنے،مذاکرات کن شرائط کے تحت آگے بڑھ سکتے ہیں، اس کا جائزہ لیا ہے۔

 

مذاکرات میں پیشرفت کےلئے ایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں

 

امریکی میڈیا کےمطابق پاکستان کے ذریعے ایران کی نئی تجویز امریکا کو موصول ہوگئیں۔ تجاویز کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے۔ جوہری مذاکرات بعد میں کیے جائیں۔

 

وائٹ ہاوس حکام کے مطابق امریکا صرف ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے۔ نئی تجاویز پر صدرٹرمپ کی زیرصدارت اجلاس متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریقین میں مذاکرات کی ترتیب پر اختلاف برقرار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.