خیبرپختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475 واقعات، 138 شہری شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خیبرپختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475 واقعات، 138 شہری شہید

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی واقعات کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 14 اضلاع میں دہشتگردی کے 475 مقدمات درج کئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 85 دہشتگرد مارے گئے۔

 

پولیس حکام کے مطابق 14 اضلاع میں دہشتگردی کے 475 مقدمات درج کیے گئے، دہشتگردی کے مقدمات میں 1427 ملزمان نامزد،107 کو گرفتار کیا گیا، واقعات میں 67 شہری شہید، 298 زخمی ہوئے۔ ایف سی کے 27 اہلکار شہید، 45 زخمی ہوئے۔ فورسز کے 21 اہلکار شہید، 66 زخمی ہوئے۔

 

رپورٹ کے مطابق دہشتگردی واقعات میں پولیس کے 71 اہلکارشہید، 68 زخمی ہوئے، دہشتگردی واقعات میں نامزد 1235 افراد کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 92 واقعات رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان 88 اور ڈی آئی خان میں 65 واقعات رپورٹ کئے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.