سابق نائیجیرین فٹبالر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

نائیجیریا کے 40 سالہ سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیرین فٹبال فیڈریشن نے سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل اینیرامو جمعہ کی صبح کادونا کے علاقے اُنگوان یلوا میں دوستانہ میچ کے دوران گر کر انتقال کر گئے۔

این ایف ایف نے بتایا کہ یہ واقعہ میچ کے دوسرے ہاف کے 5 منٹ بعد پیش آیا، اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ تھا۔

 

اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران اینیرامو نے افریقہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کئی کلبوں کی نمائندگی کی، انہوں نے نائیجیریا کی قومی ٹیم ’’سپر ایگلز‘‘ کیلئے 10 میچز کھیلے۔ مائیکل اینرامو، اپنی جسمانی طاقت اور جارحانہ کھیل کے باعث “دی ٹینک” کے نام سے مشہور تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P