کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں وسیع رقبے پر اگائی گئی پوست کی کاشت تلف کردی گئی ۔اطلاعات کے مطابق کاروائی قلعہ سیف اللہ کے علاقے ٹوئیوار باتوزئی میں عمل میں لائی گئی ہے ۔جہاں ایکسائز، پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس اور فرنٹیئر کور نےتقریبا 25 ایکڑ اراضی پر اگائی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر ختم کر دیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ فصل غیر آباد زمین پر کاشت کی گئی تھی، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت نگرانی میں تلف کیا گیا۔متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی، تاکہ غیر قانونی کاشت اور منشیات کے کاروبار کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔
Trending
- آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
- بلوچستان میں 23 ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس
- لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
- لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
- بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟
- وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن
- فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی
- پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی
- قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
You might also like