لورالائی شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل بلا تعطل جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لورالائی شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل بلا تعطل جاری

لورالائی(آن لائن ) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے خصوصی احکامات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ کی ہدایت پر لورالائی شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مختلف زونز میں متحرک ہے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق باران زون میں مردہ کتوں کو ٹھکانے لگا کر علاقے کی مکمل صفائی کی گئی، جبکہ عبد الخالق زون کے جلال افغان وارڈ میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر صفائی کا عمل مکمل کیا گیا۔ اسی طرح عجب زون کے عربسین محلہ اور سلیم داد ولی کمپلینٹ زون کے ہزارہ محلہ میں نکاسی? آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نالیوں کی صفائی کی گئی۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں صفائی کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں کا استعمال بھی جاری ہے اور عملہ باقاعدگی سے گلی محلوں سے کچرا اٹھانے میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں لگائے گئے درختوں کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے پانی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں میونسپل عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ہی پھینکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.