کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے امتحانی مراکز میں مرد افسران کے داخلے پرپاپندی عائد کردی خواتین مراکز کی نگرانی صرف مجاز خواتین عملہ کرے گا۔جاری اعلامیے کے مطابق طالبات کے امتحانی مراکز میں کسی بھی صورت مرد افسران یا مانیٹرنگ کمیٹی کے مرد ارکان کو داخلے یا معائنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ خواتین امتحانی مراکز کی نگرانی صرف مجاز خواتین عملہ ہی انجام دے گا۔محکمہ کالجز نے ڈائریکٹر کالجز اور چیئرمین بی بی آئی ایس ای کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اس سرکلر پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں تاکہ امتحانی نظام کو شفاف، منظم اور باوقار انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ حکومت بلوچستان کے محکمہ کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحانات کے دوران مانیٹرنگ کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جن کا مقصد امتحانی عمل کو مزید شفاف اور باوقار بنانا ہے۔
Trending
- مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق لینے پر اکساتی رہی، ثاقب چدھڑ
- حکومت بلوچستان ڈاکٹروں کے جائز مطالبات منظور کرے گی، بابر یوسفزئی
- لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے ہرادیا
- بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے انٹرنیٹ پر انسانی ٹریفک کو پہلی بار تاریخ میں پیچھے چھوڑ دیا
- امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- نامناسب لباس سے متعلق بیان پر علیزے شاہ کی فلک شبیر پر کڑی تنقید، الزامات بھی عائد
- افغانستان کو شکست دیکر پاکستان مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
- قلعہ عبداللّٰـہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق
You might also like