پاک ایران این 40 شاہراہ مل ٹو نوشکی روٹ پر جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
مل(نامہ نگار)پاک ایران این 40 شاہراہ مل ٹو نوشکی روٹ پر جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اس اہم تجارتی روٹ پر قومی شاہراہ کی زبوں حالی سے ٹرانسپورٹرز خصوصا ہیوی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ملک کو ہمسایہ ممالک سے ملانے والی شاہراہ عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈرات کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے شاہراہ جگہ جگہ ٹوٹنے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑرہا ہے کچکی چاہ،دوشہی،ماککی،رحمانزئی،کوچال مل،جورکین،طوقی آباد سے لیکر احمدوال تک جابجا کھڈوں کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں خصوصا مسافر گاڑیوں،ہیوی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے آئے روز مذکورہ شاہراہ پر ہیوی گاڑیاں خراب ہورہی ہے ملک کی اہم تجارتی شاہراہ خستہ حالی کا شکار ہیں این ایچ اے کی عدم توجہی کی وجہ سے شاہراہ کی حالت ابتر ہے عوامی حلقوں خصوصا ٹرانسپورٹروں نے پاک ایران این 40 شاہراہ کی مرمت کے لیے اعلی حکام سے اقدامات کی اپیل کی ہے۔