عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آج مسلسل دوسرے دن کم ہو گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مقامی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہو گئی۔