نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور چینی سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔