پاکستانی کمپنی سپرنیٹ گلوبل کا افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبہ کامیابی سے شروع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستانی کمپنی سپرنیٹ گلوبل کا افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبہ کامیابی سے شروع

اسی سلسلے میں معروف پاکستانی کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں سیٹلائٹ بیسڈ کنیکٹیویٹی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی نے تنزانیہ میں اپنا پہلا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جہاں سیٹلائٹ کے ذریعے ہائی کیپیسٹی انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، اس پیشرفت سے کم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر رکھنے والے علاقوں میں تیز رفتار اور فوری تعیناتی کے ساتھ مؤثر کنیکٹیویٹی ممکن ہوگئی ہے۔

سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبوں میں مزید توسیع کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے، جس سے خطے میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق سپرنیٹ گلوبل کی عالمی توسیع پاکستان کی آئی ٹی برآمدات، زرمبادلہ آمدن اور بین الاقوامی ساکھ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، جبکہ پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی یہ پیشرفت ڈیجیٹل برآمدات، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں ملک کے ابھرتے کردار کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.