لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بلوچستان پولیس لیڈی کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کی شہادت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کی بہادر بیٹی نے جرأت و بہادری کی مثال قائم کی۔ شہید ملک ناز نے ثابت کردیاجب قوم کی بیٹی ڈٹ جائے تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے شہید ملک ناز کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی اورہمدردی واظہار تعزیت کیا۔