پشاور : خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق امیدواروں میں عرفان سلیم، عبد الحسیب، اصغر علی، سجاد خان مہمند، راحیلہ بی بی شامل ہیں۔
ای سی پی نے کہا کہ سینیٹ نشست کیلئے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔
خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔