کوئٹہ (یو این اے)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےیو این اے کے مطابق کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں میں روزانہ 8 گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے، جبکہ مرکزی علاقوں میں بھی 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ شدید گرمی کے باعث گھریلو صارفین کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں جائیٹ روڈ سریاب روڈ نواکلی ڈبل روڈ میں بجلیی کی لوڈشیڈنگ جاری ہیں جبکہ پانی کی قلت کا مسئلہ بھی سنگین ہوتا جا رہا ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویلز اور واٹر سپلائی سسٹم متاثر ہو رہے ہیں دوسری جانب تاجر برادری نے بھی بجلی کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، خاص طور پر چھوٹے دکاندار اور ورکشاپ مالکان مالی نقصان اٹھانے پر مجبور ہیں۔ کئی علاقوں میں جنریٹرز اور متبادل ذرائع پر انحصار بڑھ گیا ہے، جس سے اخراجات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق بجلی کی قلت، تکنیکی مسائل اور ریکوری کے مسائل لوڈشیڈنگ میں اضافے کی بڑی وجوہات بتائی جا رہی ہیں، تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی واضح شیڈول فراہم نہیں کیا جا رہا، جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنے معمولات کو اس کے مطابق ترتیب دے سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور طویل المدتی اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے تاحال حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات زیر غور ہیں۔
Trending
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
You might also like