عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، بلاول بھٹو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ کے پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہورہے ہیں،جنگ کے نتیجے میں معاشی اثرات کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام اٹھا رہے ہیں۔ یران جنگ شروع ہوئی تو وفاقی حکومت نے 50 فیصد سبسڈی دی تھی،وفاقی حکومت نے صوبوں سے بھی مدد مانگی کہ وہ عوام کو مزید سبسڈی دیں، وفاقی حکومت کی درخواست پر صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی۔ سندھ نے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے 25 ایکڑز تک کسانوں کو مالی مدد پہنچائی،سندھ میں موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے پیپلز فیول سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو مفت ہوم سولر کٹس فراہم کی جارہی ہیں،سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں،پاکستان کی قیادت کوشش کر رہی کہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.