پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ کے پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہورہے ہیں،جنگ کے نتیجے میں معاشی اثرات کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام اٹھا رہے ہیں۔ یران جنگ شروع ہوئی تو وفاقی حکومت نے 50 فیصد سبسڈی دی تھی،وفاقی حکومت نے صوبوں سے بھی مدد مانگی کہ وہ عوام کو مزید سبسڈی دیں، وفاقی حکومت کی درخواست پر صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی۔ سندھ نے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے 25 ایکڑز تک کسانوں کو مالی مدد پہنچائی،سندھ میں موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے پیپلز فیول سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو مفت ہوم سولر کٹس فراہم کی جارہی ہیں،سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں،پاکستان کی قیادت کوشش کر رہی کہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔
Trending
- Daily Mashriq 07-06-2026
- ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا،ذرائع
- کوئٹہ: سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم فرار
- خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
- فلک شبیر کا عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی کا مطالبہ
- قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمےداریاں ملنے کا امکان
- کھیلوں میں بھارتیوں کا دہرا معیار ایک بارپھر بے نقاب
- کنگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو OBE اعزاز سے نواز دیا
- 2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا: سہیل آفریدی
- سرکاری سکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر کتنی رقم خرچ کی؟
You might also like