بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا بیوٹی پارلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا بیوٹی پارلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلو چستان ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اور ٹیکس ادئیگی کو فروغ دینے کیلئے ایک سہولت پر مبنی عمل کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بیوٹی سروسز فراہم کرنے والوں کو ٹیکس نظام میں شامل کرتے ہوئے انہیں قانونی اور کاروباری سہولیات فراہم کرنا ہے۔اتھارٹی کے مطابق بیوٹی پارلرزکے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، بروقت ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ بی آر اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کاروباری حضرات کو رجسٹریشن اور ٹیکس معاملات میں ہر ممکن رہنمائی اور سہولت فراہم کی جائے گی۔بی آر اے نے مزید کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کی دستاویز بندی بہتر ہوگی بلکہ شفافیت میں اضافہ اور صوبے کیلئے محصولات میں بہتری بھی ممکن ہو سکے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.