پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس (کرپٹو کرنسی کی کمپنیز) پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے کرپٹو  کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد  کرپٹو ایسٹ ڈیلنگ کرنے والی کمپنیز کو قانونی تحفظ مل گیا۔

اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بعد  بینکوں کو  لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیز کے اکائونٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔

 

پابندی کے خاتمے سے پاکستان میں قانونی طور پر کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی ٹریڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے جبکہ دبئی اور بیرون ملک پاکستانیوں کے کرپٹو اثاثے ملک میں واپس آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.