سعودی عرب کا پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان

سعودی عرب نے پاکستان کےلیے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان کر دیا۔

 

سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرڈپازٹ کوطویل مدت کےلیےتوسیع دےدی،رقم کی فراہمی آئندہ ہفتے متوقع ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاسعودی عرب کا تعاون پاکستان کےلیے اہم ہے،سعودی مدد سےزرمبادلہ کےذخائرمستحکم ہوں گے، مالی تعاون پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات میں مددگارہوگا، پاکستان نے 1.4 ارب ڈالرکا یورو بانڈ بروقت ادا کردیا،حکومت تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 

وزیر خزانہ نےواشنگٹن میں سعودی وزیرخزانہ سےملاقات کی،عالمی اداروں کی جانب سےپاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہارکیا،سال کے آخر تک ذرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر تک لانےکا ہدف ہے،پاکستان عالمی مارکیٹس میں فنڈنگ کے نئےذرائع تلاش کر رہا ہے،پانڈا بانڈ اور جی ایم ٹی این پروگرام پر پیشرفت جاری ہے۔

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےآئی ایم ایف پینل میں شرکت کی،اس دوران گفتگومیں کہا مشرقِ وسطیٰ تنازع حالیہ تاریخ کے بڑےترین سپلائی شاکس میں سےایک ہے،اس بحران نے عالمی سطح پر ایک وسیع مکالمے کو جنم دیا ہے،گزشتہ 25 تا 30 دن کےدوران کراچی پورٹ پرٹرانس شپمنٹ گزشتہ سال کے مقابلےمیں زیادہ رہی۔

 

وزیرخزانہ نےدوسرے اورتیسرےدرجے کےاثرات کےحوالےسےمنظرنامہ بھی بتایا،کہایہ عالمی تجارتی منظرنامے میں نئےمواقع کی عکاسی کرتی ہے،اس بحران سےحاصل ہونے والا اہم سبق اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر ہے

 

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےجیفریز انٹرنیشنل کےزیراہتمام سرمایہ کاروں کے اجلاس اور پاک امریکا بزنس کونسل کےظہرانےمیں شرکت کی،امریکی وزیرِتجارت ہاورڈ لٹنک سےملاقات میں کان کنی، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.