Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ جب میرا اے ڈی چاہتا ہے کہ میں 15 دن کے آرام کے بعد کام کروں۔

اداکارہ لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہاں میں کام چور ہوں، اس میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے میں نے قبول بھی کر لیا ہے کہ میں کام چور ہوں پر بھائی اس کے بعد تم میرے ساتھ کام کی امید کیوں کرتے ہو۔‘

ژالے کہتی ہیں کہ میں تھوڑی کام کروں گی، کام چور لوگ کام تھوڑی کرتے ہیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے بڑی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More