میزئی اڈہ (نامہ نگار):عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی جانب سے ادا کیا گیا مثبت، متوازن اور مو¿ثر سفارتی کردار انتہائی قابل تحسین ہے، جس پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل حافظ محمد عاصم منیر نے نہایت دانشمندی، بردباری اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی بروقت اور سنجیدہ کاوشوں کے نتیجے میں امریکہ کی جانب سے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، جسے عالمی سطح پر نہایت مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی درخواست اور سفارتی کوششوں کو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں سراہا گیا ہے، اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی امن، استحکام اور مذاکراتی عمل کو فروغ دینے میں ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے، اور ان شائ اللہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور ہی امن اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا قیام ہے، جس کے ذریعے خطے کو تنازعات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی ایک خوش آئند قدم ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے مستقل اور دیرپا امن میں تبدیل کیا جائے تاکہ خطے کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ اور تصادم کے بجائے مذاکرات، برداشت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے جو ہمیشہ بھائی چارے، رواداری اور استحکام کی داعی رہی ہے، اور حکومت و عسکری قیادت کی حالیہ کوششیں اسی قومی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد بنے گی اور دنیا ایک پ±رامن مستقبل کی جانب گامزن ہوگی۔
Trending
- ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
- پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، پولیس سے جھڑپیں، 400
- بھارتی عدالت کا جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
- سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز
- اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے، 6 افراد شہید
- وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا
- نوجوان نسل کو تمباکو کے خطرات سے بچانا قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری
- بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
- معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
- Daily Mashriq 31-05-2026
You might also like