پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل جیا علی نے ایک حالیہ گفتگو میں اپنے کیریئر سے متعلق ایک غیر متوقع مؤقف سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پنجابی پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران جیا علی نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی، انہوں نے بلا جھجھک ہمایوں سعید کا نام لیا۔اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمایوں سعید کو ایک کامیاب اداکار، پروڈیوسر اور اچھا انسان سمجھتی ہیں، تاہم ذاتی طور پر وہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو زیادہ پُرسکون محسوس نہیں کرتیں، اسی لیے وہ ان کے ساتھ کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔گفتگو کے دوران جیا علی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں عمر کے حوالے سے کسی قسم کا عدم تحفظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ماہرہ خان کی والدہ کا کردار بھی پیش کیا جائے تو وہ اسے بخوشی قبول کریں گی، کیونکہ ان کے نزدیک کردار کی نوعیت زیادہ اہم ہے، نہ کہ عمر کا تقاضا۔
Trending
- پارلیمان جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی، ایران
- سیارا گانے پر دنانیر مبین تنقید کی زد میں، علیزے شاہ کا طنزیہ ردعمل بھی وائرل
- پاکستانی شہری آج رات بلیو مون کا نظارہ کب کرسکیں گے؟
- ٹھوس نتائج کے بغیر امریکا سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، قالیباف کا دوٹوک اعلان
- آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 19فیصد کرنے پر زور
- کرن جوہر نے انسٹاگرام پر کرینہ اور عالیہ بھٹ سمیت کئی قریبی افراد کو ان فالو کردیا
- اسرائیل وزیر دفاع نے لبنان کے بیوفورٹ قلعہ پر قبضے کو ’اسٹریٹجک فتح‘ قرار دے دیا
- پاکستانی حجاج کی واپسی کا مرحلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
- سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 نظام کی تباہی کی تصدیق کر دی
- ایف بی آر کو محصولات کی وصولی میں 868 ارب روپے کمی کا سامنا
You might also like