قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو جھوٹا قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو جھوٹا قرار دے دیا

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خاندان کی دو خواتین کو امریکا میں گرفتار کیا گیا ہے۔

زینب سلیمانی نے واضح بیان میں کہا کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ خبر حقیقت کے برعکس ہے۔

 

دوسری جانب قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس نے بھی ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا۔

دعویٰ کیا تھا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی، جو مبینہ طور پر قاسم سلیمانی کی رشتہ دار ہیں، کو امریکا میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ دونوں خواتین گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پرتعیش زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اب ان کے گرین کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ایرانی حکام اور سلیمانی خاندان کی جانب سے اس دعوے کی تردید کے بعد اس معاملے پر مزید وضاحت اور حقائق سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.