امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرا لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ہوا باز کو بازیاب کرانے کے آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے، زخمی افسرکی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا مسلسل ہوا باز کی موجودگی کے مقام کی نگرانی کر رہا تھا، امریکی فوج نےتاریخی ریسکیو آپریشنزمیں سےایک کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، کئی گھنٹے پرمحیط کارروائی کے بعد فوجی اہلکارکوبحفاظت نکال لیا گیا۔
ٹرمپ کے مطابق فوجی اہلکارایف 15 طیارے کا ویپن سسٹم افسرتھا، طیارہ گرنے کے بعد 3 دن تک اہلکار کی تلاش جاری تھی۔
امریکی حکام کے مطابق بازیاب ہونے والا ہوا باز ایران کی جانب سے مار گرائے جانے والے ایف 15 طیارے کا دوسرا کریو ممبر تھا، عملے کے ایک رکن کو پہلے ہی بازیاب کرایا جا چکا تھا، طیارے میں پائلٹ سمیت 3 ارکان سوار تھے۔