بلوچستان کے مسائل فوری حل طلب، مایوسی خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے‘ سراج الحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کے مسائل فوری حل طلب، مایوسی خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے‘ سراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امےر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا نہایت اہم صوبہ ہے جس کا مستقبل ملک کی مجموعی ترقی سے جڑا ہوا ہے، تاہم بدقسمتی سے یہ خطہ اس وقت بدامنی، غربت اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے‘ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کا مرکز ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جو لمحہ فکریہ ہے صوبے کے لوگ محنتی، بہادر اور پاکستان و اسلام سے محبت کرنے والے ہیں، مگر انہیں ان کا حق نہیں دیا جا رہالاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور بے گناہوں کو فوری رہا کیا جائے‘بلوچستان کے عوام نہ پاکستان کے خلاف ہیں اور نہ اسلام کے، بلکہ وہ صرف اپنے حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں‘افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈرز کی بندش سے لوگوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر نظرثانی کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اسلامی دنیا کے وسائل پر قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں‘ ایران پر حملہ دراصل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے‘ےہ بات انہوں نے کوئٹہ پرےس کلب مےں رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجےد بادےنی ودےگر رہنما¶ں کے ہمراہ کوئٹہ پرےس کلب مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آواز ایوانوں میں تو اٹھتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوتاجن علاقوں کے قدموں تلے سونا ہے وہاں غربت کیوں ہے؟” انہوں نے سوال اٹھایا کہ گوادر جیسے اہم ساحلی شہر کے باوجود عوام محرومی کا شکار کیوں ہیں‘سراج الحق نے جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو بھی اجاگر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور بے گناہوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نہ پاکستان کے خلاف ہیں اور نہ اسلام کے، بلکہ وہ صرف اپنے حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈرز کی بندش سے لوگوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر نظرثانی کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے‘انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسلامی دنیا کے وسائل پر قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں‘ ایران پر حملہ دراصل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک اور بلوچستان کے مسائل پر مسلسل آواز بلند کر رہی ہے اور اس کی قیادت کرپشن سے پاک ہے، جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، تب ہی ملک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں‘ آج بلوچستان میں نوجوان بے روزگاری کے باعث شدید مایوسی کا شکار ہیں، جبکہ ماضی میں عوام سیاستدانوں کی طرف امید لے کر جاتے تھے لیکن اب سیاستدان بھی بے بسی کا شکار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے بلوچستان رقبے، وسائل اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لیکن یہاں تجارت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ نظر نہیں آتا‘انہوں نے کہا کہ 2006 میں نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد صوبے میں بدامنی میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ واقعات، جن میں متعدد مقامات پر حملے شامل ہیں، حکومتی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے نوشکی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی دن تک صورتحال قابو میں نہ آ سکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.