امریکہ اسرائیل گھٹ جوڑ نے مسلمان ملکوں کی معیشت کوشدیدنقصان پہنچایا‘سابق اسپیکر ملک سکندر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکہ اسرائیل گھٹ جوڑ نے مسلمان ملکوں کی معیشت کوشدیدنقصان پہنچایا‘سابق اسپیکر ملک سکندر

کوئٹہ ( پ ر ) جمعیت علماءاسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق اسپیکر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل گھٹ جوڑ نے مسلمان ملکوں کی معیشت کوشدیدنقصان پہنچایاہے مشرق وسطی میں جاری امریکہ اسرائیل کاایران کیساتھ خونریزجنگ محض ایران کی ہزاروں مسلمان کاقتل عام لاکھوں افرادکوبے گھرکرنانہیں بلکہ لبنان کوبھی اسرائیل نے ہر لحاظ سے تباہ کیاہے۔اسی طرح مشرق وسطی کے ممالک سعودی عرب۔ بحرین۔ قطر۔ عمان۔مصر۔اور ترکی کوبھی امریکہ اسرئیل جنگ نے مفلوج کیاہے فلسطین کی تباہی کوساری دنیا دیکھ رہی ہے بلکہ غیر مسلم ممالک نے بھی فلسطین میں اسرائیل و امریکہ کی وحشیانہ کاروائیوں اور ان کہ نسل کشی پرآوازیں اٹھائی ہیں اور احتجاج کیاہے۔امریکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دنیاکے مسلمان ممالک کو تہیس نھی کرہاہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی مسلم امہ کے قاتل کے طورپراستعمال کررہاہے ساری دنیاکےسامنےیہ حقیقت واضح ہے کہ جومسلمان ملک معیشت اور قوت میں بڑھنے کی کوشش کرتاہے امریکہ اسرائیل اسکو ملیامیٹ کرتاہے۔لیبیا۔عراق۔مصر۔شام۔مضبوط ملک بن رہے تھے۔ان کو مارمار کر نیست و نابود کیا۔ان حالات میں اگر مسلمان اپنے مستقبل کے تحفظ کےلئے فوری طور پر اقدام نہیں کریں گے۔تومزید تباھی ان کی مقدر ہوگی۔مسلم امہ کا اتحاد اس وقت کا اولین تقضا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.