اسرائیلی وزیر خارجہ کا حالیہ جنگ کو آخری جنگ قرار دینے سے انکار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیلی وزیر خارجہ کا حالیہ جنگ کو آخری جنگ قرار دینے سے انکار

اسرائیلی وزیر خارجہ نے حالیہ جنگ کو آخری جنگ قرار دینے سے انکار کر دیا، اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار کا کہنا ہے کہ وعدہ نہیں کرسکتے کہ یہ اسرائیل کی آخری جنگ ہوگی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اب بھی اسرائیل کو نشانہ بناسکتا ہے، ہمیں مستقبل میں بھی اپنے دشمنوں کی سازشوں کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہوگی، ہم یہ وعدہ نہیں کرتے کہ یہ آخری جنگ ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسی معاہدے کے بغیر بھی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.