سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود 29 سے30 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق تینوں برادر وزرائے خارجہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کریں گے، دورے کےدوران مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

 

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق دورے کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بھی غور کیا جائےگا،تینوں مہمان وزرائےخارجہ وزیر اعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.