قلات، شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قلات، شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری

قلات (یو این اے)قلات شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران اب تک 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔بارش کے اس تازہ سلسلے نے قلات میں جاتی ہوئی سردی کو ایک بار پھر لوٹا دیا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس غیر متوقع بارش سے جہاں خشک سالی کا خاتمہ ہوگا، وہیں ٹھنڈی ہواں کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.