کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم نشیبی علاقوں میں نالیوں کا پانی سڑکوں پر آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، قلات، خضدار اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ٹھنڈی ہواو¿ں اور بادلوں کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔تاہم بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، جبکہ نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہہ نکلا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ خاص طور پر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔ بعض مقامات پر شہریوں کو گھروں سے نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال بارش کے دوران یہی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، لیکن متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں اور نکاسی آب کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں تیزی سے بڑھتی آبادی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث بارش کا پانی جمع ہونا ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس کے حل کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ بارش جہاں ایک طرف موسم کو خوشگوار بناتی ہے، وہیں دوسری جانب شہری انفراسٹرکچر کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کر دیتی ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 07-06-2026
- ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا،ذرائع
- کوئٹہ: سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم فرار
- خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
- فلک شبیر کا عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی کا مطالبہ
- قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمےداریاں ملنے کا امکان
- کھیلوں میں بھارتیوں کا دہرا معیار ایک بارپھر بے نقاب
- کنگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو OBE اعزاز سے نواز دیا
- 2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا: سہیل آفریدی
- سرکاری سکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر کتنی رقم خرچ کی؟
You might also like