خضدار ‘ این اے 256 ضمنی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی پر عوامی اعتماد کا سلسلہ جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خضدار ‘ این اے 256 ضمنی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی پر عوامی اعتماد کا سلسلہ جاری

خضدار(بیورورپورٹ)این اے 256 ضمنی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی پر عوامی اعتماد کا سلسلہ جاری آج بھی سینکڑوں سیاسی کارکنان اپنے رفقائ اور عزیز و اقارب کے ہمراہ قائد بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنائ اللہ خان زہری فخرجھالاوان میر شفیق الرحمان مینگل نوجوان لیڈر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی فکر انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قومی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے مینگل ہاو¿س خضدار میں اج ایک پروقار شمولیتی تقریب منعقد ہوئی تقریب کا اغاز تلاوت قران مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا علی اکبر مینگل نے حاصل کی نظامت کے فرائض سینئر رکن الفت محمد حسنی نے انجام دی تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائ وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی محمد اقبال مینگل کر رہے تھےشمولیتی تقریب میں عبدالرحمن سمالانی شبیر احمد محمد حسنی کے سربراہی میں اللہ بخش سمالانی عبدالحکیم گرگناڑی نظیر احمد گرگناڑی عبدالرحیم سمالانی ہاں جی امان اللہ گرگناڑی محمد اصف سمالانی سیف اللہ گرگناڑی شبیر احمد گرگناڑی منیر احمد سمالانی علی اکبر سمالانی ذاکر احمد گرگناڑی نوید احمد مینگل جاوید احمد گرگناڑی خالد گرگناڑی ظہور احمد میروانی اپنے دیگر سینکڑوں رفقائ اور عزیز اقارب کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیانئے شامل ہونے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم میر شفیق الرحمان مینگل کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے نواب ثنائ اللہ خان زہری اور میر شفیق الرحمن مینگل کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو برو? کار لائیں گے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوام دوست پارٹی ہے ہم انشائ اللہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نئے عزم کے ساتھ سیاسی سفر کا اغاز کررہے ہیں شمولیتی تقریب سے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری میر شہباز خان قلندرانی میر شہزاد غلامانی سابق صدر سجاد احمد زیب سرفراز محمد حسنی میر عبدالحق موسیانی ودیگر نے خطاب کیاپارٹی رہنماو¿ں نے اپنے خطاب میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش امدید کہا اور انہیں پارٹی پرچم پہنائےشمولیتی تقریب میں پارٹی کے دیگر سینیئر اراکین بھی بڑی تعداد میں شریک تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.